ایمنسٹی انٹرنیشنل کی پشاور بس بم دھماکے کی مذمت ،تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 17 مارچ 2016 11:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پشاور بس بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت دھماکے کی تحقیقات کر کے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ پشاور بس بم دھماکے کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں اور واقعے کے ذمہ داروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کونشانہ بنانیکاکوئی جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :