یومِ پاکستان کی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل‘ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا

جمعرات 17 مارچ 2016 11:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) یومِ پاکستان کی تقریب کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل ہوئی، تینوں مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ریہرسل کے دوران تینوں افواج کے اسکائی ڈائیورز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ایئرفورس کے جنگی جہازوں،نیوی ایئرکرافٹ اور آرمی ایویشن کے ہیلی کاپٹروں نے فضائی ریہرسل کی۔

(جاری ہے)

جے ایف تھنڈر اور ایف 16بھی ریہرسل میں شامل تھے۔ریہرسل میں لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان، ڈائریکٹرجنرل جوائنٹ اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ، لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال، کورکمانڈرزسمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔گزشتہ سال سات سال بعد یومِ پاکستان کے موقع پر پیریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی تھی

متعلقہ عنوان :