سعودی عرب کا حزب اللہ حامیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 مارچ 2016 12:01

ریاض ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مالیاتی تحقیقاتی یونٹ نے لبنان کے گروپ حزب اللہ کے ساتھ تعلق یا اس کی حمایت یا مالی معاونت کرنے والے کسی بھی شہری یا تارکِ وطن کے بنک اکاوٴنٹ اور اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مشتبہ افراد کے ان کے خلاف تحقیقات کی تکمیل تک تین ماہ یا زیادہ عرصے کے لیے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے تحت ان کے بنک کھاتے منجمد ہوں اور ان کی جائیدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی حمایت کرنے یا ان کے ساتھ ہمدردی جتلانے والوں کو ان کی جیل کی مدت پوری ہونے کے بعد مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا اور ان کے دوبارہ سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عاید کردی جائے گی۔ادارہ تحقیقات ( بیورو آف انوسٹی گیشن) اور پبلک پراسیکیوشن مشتبہ افراد سے پہلے مکمل تفتیش کرے گا اور پھر ان کے کیس عدالت میں بھیجے گا۔عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ان مدعاعلیہان کے موقف کو سنے گی اور پھر فیصلہ سنائے گی۔

متعلقہ عنوان :