فن لینڈ, حکومتی قرضے جی ڈی پی کے 63.1 فیصد سے تجاوز کرگئے،رپورٹ

جمعرات 17 مارچ 2016 12:03

ہلسنکی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) فن لینڈ نے کہا ہے کہ 2015 ء کے دوران حکومتی قرضے مجموعی قومی پیداوار کے 63.1 فیصد سے تجاوز کرگئے جو کہ یورپی یونین کی مطلوبہ حد سے زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ اعداد و شمار کی گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق 2014 ء میں ملک کیلئے 2015 ء کے دوران قرضوں کی حد مجموعی قومی پیداوار کے 59.3 فیصد کے برابر مقرر کی گئی تھی تاہم حکومت ان پر کنٹرول نہ رکھ سکی ۔2015 ء کے دوران حکومت نے 9 ارب یورو کے قرضے حاصل کیے جس سے قرضوں کی کل مالیت 130.7 ارب یورو (145 ارب ڈالر) ہوگئی۔ادھر ریٹنگ ایجنسی فچ نے فن لینڈ سے ٹرپل اے کا اعزاز واپس لیتے ہوئے کہا کہ 2020 تک اس کے قرضوں کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے 67.5 تک پہنچ جائے گی۔