دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹ اینڈ سائنس کے بورڈکو متنوع بنانے کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 12:10

دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹ اینڈ سائنس کے بورڈکو متنوع بنانے کا اعلان

لاس اینجلس ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) آسکر انعام دینے والے ادارے ”دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹ اینڈ سائنس“ کے بورڈ میں نسلی تنوع کے حالیہ تنازع کے بعد اکیڈمی نے بورڈ کو متنوع بنانے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بورڈ میں امریکی نژاد سیاہ فام پروڈیوسر ریگنالڈ ہڈین اور کوریا میں پیدا ہونے والی ہدایت کارہ جنیفر یوہ نیلسن سمیت 3 نئے گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔

ہالی وڈ کے کئی فن کاروں نے گذشتہ ماہ ہونے والی آسکر تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔اکیڈمی کی صدر چیرل بوں آئزیکس نے کہا اب بورڈ میں زیادہ تنوع ہے۔انہوں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم نے کئی برس پہلے ہی، زیادہ شمولیت کی شروعات کی تھی اور یقینا اسے مزید تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم اس عمل کو جاری رکھنا چاہتے تھے، تو ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم ان نئے اضافوں کا اعلان کر سکے۔

اکیڈمی نے کمیٹی کے لیے چھ نئے ارکان کو بھی مقرر کیا ہے جس میں میکسیکو نژاد اداکار گائل گارشیا بیرنال اور امریکی نژاد سیاہ فام پروڈیوسر ایفی براوٴن اور سٹیفنی آلیان بھی شامل ہیں۔اس بارے میں جن نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا اس میں آسکر انعام کے لیے فلم سے وابستہ کاروباری شخصیات کے ووٹنگ حقوق کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔اکیڈمی نے فروری میں ہونے والی آسکر تقریب کے دوران جن ایشیائی ارکان کو ایک پروگرام سے ٹھیس پہنچی تھی ان سے معافی بھی مانگی ہے۔