دورِ حاضرہ میں تعلیم ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضرورت بن چکی ہے‘اسسٹنٹ کمشنر کامونکے

جمعرات 17 مارچ 2016 12:21

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) دورِ حاضرہ میں تعلیم ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضرورت بن چکی ہے،تعلیم سے طالب علم کے شعور میں پختگی پیدا ہوتی ہے جس سے مستقبل میں آنیوالے حالات سے نمٹنے کیلئے اسے آسانی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کامونکے بلال فیروز جوئیہ، چیئرمین لندن سکول سسٹم شاہویز محمود،ڈائیریکٹرخاقان محمود ،زوہیب محمود ،صدرگوجرانوالہ چیمبر ایجوکیشن سکولزازمان رشید ،کاشف محمود، عمران مغل ،محمود طفیل سرویا،،فیصل عبید ،رانا محمد ندیم اختر،محمدشہباز مغل ،حاجی رانا امیر افضل سابق صدر ڈسٹرکٹ بارگوجرانوالہ نے گزشتہ روز لندن سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طالب علم کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دیں تاکہ طالب علم معاشرے کا کارآمد شہری بن سکیں، انہوں نے کہاکہ اہلیان علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں لندن سکول سسٹم کی شکل میں بہترین درسگاہ کی سہولت میسر ہے جہاں محنتی اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جدید علوم پر عبور حاصل کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے جس پر اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے طالب علم پر خصوصی توجہ دیں،تقریب کے آخر میں مہمان گرامی نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :