خانیوال‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں پینٹنگ‘ کوئز پروگرام اور مشاعرے کے مقابلے

جمعرات 17 مارچ 2016 12:25

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع سطح پر پینٹنگ‘کوئز پروگرام اور مشاعرے کے مقابلے منعقد ہوئے جن کی مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر زینب مسعو تھیں اس موقع پر خالد ہ ممتاز‘مس نورین ‘پروفیسر حامدہ فاطمہ سمیت طالبات کی کثیر تعداد موجو دتھی ۔

(جاری ہے)

مقابلہ جات میں ججز کے فرائض پروفیسر حمیرانعیم‘شازیہ خالد نے سرانجام دئیے جس کے مطابق کوئز مقابلے میں گرلز کالج کی آمنہ انجم اور مصباح معین سیکنڈ قرار پائی جبکہ مشاعرہ میں خانیوال کالج کی رمشاء طارق اول اور جہانیاں کی شہناز نے سیکنڈ اسی طرح پینٹنگ کے مقابلے میں کبیروالا کی نمرہ مشتاق اول اور خانیوال کی عائشہ جاوید سیکنڈ قرار پائی ۔پرنسپل زینب مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اسلاف اور پاکستان کے بانیوں کے نقش قدم پر چل کر ہی زندگی کے تمام شعبو ں میں کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں اس لیے اساتذہ طالبات میں نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کیساتھ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ بیدار کریں ۔