دپیکا پڈوکون نے سدھارتھ کیساتھ کام کی حامی بھر لی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:31

دپیکا پڈوکون نے سدھارتھ کیساتھ کام کی حامی بھر لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اکثر و بیشتر اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کرتے رہتے ہیں اور اس بار اداکارہ ا نے بھی اس کی حامی بھرلی ہے۔حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اپنی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو دے رہے تھے جس دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی اداکاراوٴں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور کئی کے ساتھ کر رہے ہیں البتہ دپیکا کے ساتھ بھی وہ ایک فلم ضرور کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں عالیہ کے ساتھ کام کر چکا ہوں، شردھا اور پرینیتی کے ساتھ بھی میری فلم آئی ہے، میں اپنی اگلی فلم بار بار دیکھو میں کترینہ کے ہمراہ کام کر رہا ہوں اور اب میری خواہش ہے کہ میں دپیکا کے ساتھ کام کروں اور مجھے یقین ہے وہ فلم بہترین ہوگی۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو کے بعد دپیکا پڈوکون نے سدھارتھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامی کا پیغام دے ڈالا۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ ضرور، ہم دونوں کس کا انتظار کر رہے ہیں؟دپیکا کی اس ٹویٹ کے بعد سدھارتھ نے بھی انہیں پیغام دیا۔دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ سدھارتھ اپنی فلم ”کپور اینڈ سنز‘ ‘کی تشہیر کر رہے ہیں جو کل 18 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :