بین الصوبائی بوائزانڈر17- ہاکی چیمپئن شپ 21 سے مئی شروع ہوگا

جمعرات 17 مارچ 2016 12:34

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) بین الصوبائی بوائزانڈر17- ہاکی چیمپئن شپ 21 مئی سے راولا کورٹ میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 24 مئی تک جاری رہے گی۔