بین الصوبائی انڈر 17- سرکل کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے 18 اپریل سے شروع ہوں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 12:37

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی انڈر 17- سرکل کبڈی چیمپئن شپ 17 اپریل سے بنوں میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 20 اپریل تک جاری رہے گی۔