قائداعظم بین الصوبائی گیمز 5 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 12:37

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز 5 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے بتایا کہ گیمز سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ گیمز میں تیرہ کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، اسکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، فٹ بال اور ریسلنگ شامل ہیں۔

مقابلوں میں انفرادی کھیلوں میں پہلی پوزیشن کے لئے نقد انعام 7 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لیے5, ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کیلئے 3ہزارروپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز8 اپریل تک جاری رہیں گی۔