آل پاکستان شہید بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ 25 مارچ سے شروع ہوگا

جمعرات 17 مارچ 2016 12:37

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال کلب نوڈیرو لاڑکانہ کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان شہید بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ 25 مارچ سے شہید رانی اسٹیڈیم نوڈیرو لاڑکانہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی خورشید احمد جونیجو کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 26 مارچ، سیمی فائنل اور فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔