ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، بھارت ناقابل شکست ، پاک ، بھارت ایک میچ ٹائی ہوا

جمعرات 17 مارچ 2016 12:43

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، بھارت ناقابل شکست ، پاک ، بھارت ایک میچ ٹائی ہوا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)پاکستان اور بھارت کے مابین اب تک ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی ٹیم ناقابل شکست رہی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کا ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں چار بار آمنا سامنا ہوا ۔بھارت کی ٹیم نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی ‘ ایک میچ ٹائی ہوا ۔پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچوں میں سے اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ۔