محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح کو اگلے میچوں کیلئے بہترین قرار دیدیا
جو کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام تھے وہ بھی فارم میں آگئے ہیں ‘ بلے باز
جمعرات 17 مارچ 2016 12:45
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کاربلے باز محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح کو اگلے میچوں کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام تھے وہ بھی فارم میں آگئے ہیں۔بی بی سی کو ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہاکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آغاز بہت اچھا ہے ‘ احمد شہزاد ٹیم میں واپس آئے، شرجیل نے وہ آغاز فراہم کیا جو ہمیں چاہیے تھا۔
قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز کے مطابق ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث میں بھی دباوٴمیں تھا اب ایک اچھی اننگز سے دباوٴ ختم ہوگیا اور ہم نے یہاں دومیچوں میں اچھا کھیلا ہے۔محمد حفیظ نے ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 4 میچوں میں 31 رنز بنا پائے تھے ‘ پوری ٹیم بیٹنگ میں بری طرح ناکام ہوئی تھی اور بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شکست سے دوچار ہوکر ایونٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
-
نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
-
سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، یونس خان کا بابر اعظم، رضوان کو مڈل اوورز میں تیز کھیلنے کا مشورہ
-
سپین کے رافیل ندال کا اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل
-
پاک، بھارت تعلقات میں بہتری کا واحد ذریعہ کھیل ہیں : شاہد آفریدی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.