یوراج سنگھ کا کیچ دیکر بھی واپس نہ جانا شرمناک حرکت تھی،بھارتی میڈیا

جمعرات 17 مارچ 2016 12:47

یوراج سنگھ کا کیچ دیکر بھی واپس نہ جانا شرمناک حرکت تھی،بھارتی میڈیا

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبان ٹیم بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت میڈیا نے لاپرواہ کا خطاب دے دیا۔ناگپور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں میزبان بھارت کو نیوزی لینڈ 79رنز پر آوٴٹ کرکے 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ٹیم کے بلے بازوں کی طرف سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 126 کے ہدف کا تعاقب آرام سے کر سکتے تھے۔

میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ”کچھ وکٹیں بہت آسانی سے گرگئیں اور شراکت بالکل قائم نہ ہوسکی“۔ٹائمز آف انڈیا کا کہنا تھا کہ دھونی کی ٹیم لاپرواہی کا شکار تھی اور اْن کے اوپنر روہت شرما ، جو صرف پانچ رن پر وکٹ سے اچھا خاصا آگے آکر سٹمپ ہوئے تھے جو ان کی بے چینی کو ظاہر کررہی تھی۔

(جاری ہے)

دی ہندوستان ٹائمزنے تجربہ کار بلیباز یوراج سنگھ کا ناتھن مکلم کے ہاتھوں صاف کیچ کے بعد بھی واپس نہ جانے کو شرمناک حرکت قرار دے دیا۔میچ کے اختتام پر مین آف دی میچ سینٹنر کا کہنا تھا کہ ” ہمیں معلوم تھا کہ یہ بہت سخت مقابلہ ہوگا۔ ہم اپنے پلان پر جمے رہے اور اہم وقتوں پر وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب رہے“ ۔