خیبر پختونخوا کا پانی سے بجلی کی پیداوار کے 6 منصوبے لگانے کا فیصلہ

پراجیکٹ سے مجموعی طور 518 میگاواٹ پاور حاصل کی جاسے گی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں پانی سے بجلی کی پیداوار کے 6 منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پراجیکٹ سے مجموعی طور 518 میگاواٹ پاور حاصل کی جاسکے گی،خیبر پختونخوا حکومت ذرائع کے مطابق پانی سے سستی بجلی کے حصول کے لیے ہائیڈرو پاور کے منصوبے لگانے کی خاطر غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاور سیکٹر کے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے سرمایا کاروں سے ٹینڈر کے زریعے پیشکشیں وصول کی جائیں گی۔ مقامی خام تیل کی پیداوار میں صوبہ خیبر پختون خوا کا حصہ سب سے بڑا ہے اور پانی سے بجلی کی پیداوار کے پراجیکٹس کے لیے بھی کے پی کے میں کافی مواقع موجود ہیں۔ ملک بھر میں 35 فیصد بجلی پانی کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :