گلگت بلتستان میں فورسز کی کارروائی، 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 12:54

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : گلگت بلتستان میںخفیہ معلومات پر فورسز کی کارروائی کے نتییجے میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق داریل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ میں دو سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔