ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروباری ہیڈ کوراٹر کے سامنے کفن پوش احتجاج

کفن پوش احتجاج ایک این جی او کی طرف سے کیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 12:57

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) نیو یارک میں درجنوں مظاہرین نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ہیڈکواٹر کے باہر اْن کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے سامنے کفن لپیٹ کر سڑک پر لیٹ گئے۔یہ احتجاج گن کنٹرول کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کی طرف سے کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق امریکا میں اسلحہ تشدد کے واقعات میں روزانہ متعدد افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے

متعلقہ عنوان :