اردن، سعودی عرب جانے والی بس زائرین کو حادثہ 14 فلسطینی زائرین جاں بحق متعدد زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:57

اردن، سعودی عرب جانے والی بس زائرین کو حادثہ 14 فلسطینی زائرین جاں بحق ..

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) اردن میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب پیش آنے والے حادثے میں فلسطین سے تعلق رکھنے والے 14 زائرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اردنی شہری دفاع کے حکام کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب دارالحکومت عمان سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بس میں سوار افراد عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ حادثے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

متعلقہ عنوان :