گوشت کی برآمدی صنعت سالانہ 30فیصد کی شر ح سے بڑھ رہی ہے ، ماہرین لائیو سٹاک

جمعرات 17 مارچ 2016 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان میں گوشت کی برآمدی صنعت سالانہ 30 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ سال 2005ء میں گوشت کی ملکی برآمدات 29 ملین ڈالر تھیں جو گزشتہ سال 2015ء کے دوران بڑھ کر 243.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ سالانہ 30فیصد کی شرح سے ترقی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لئے روایتی منڈیوں کی بجائے غیر روایتی منڈیوں پر توجہ دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :