ہریتھک فلم سیریز”جیمزبونڈ“ کے ہندی ورژن میں کام کے خواہشمند

جمعرات 17 مارچ 2016 13:05

ہریتھک فلم سیریز”جیمزبونڈ“ کے ہندی ورژن میں کام کے خواہشمند

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ہالی ووڈ کی کامیاب فلم سیریز ’جیمز بونڈ‘ کا مداح کون نہیں ہوگا؟ اور بالی ووڈ کے دلکش اداکار ہریتھک روشن بھی اس فلم کے بڑے مداح ہیں۔ہریتھک روشن نے تو اس فلم کے ہندی ورژن میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ٹوئٹر پر ہریتھک نے ایک ٹویٹ کی جس میں اداکار کا کہنا تھا ’میں جیمز بونڈ کے ہندی ورژن میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن کوئی لکھتا ہی نہیں۔

واضح ہے کہ اس سے قبل ہریتھک روشن کئی ایکشن فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں ’دھوم‘ اور فلم ’بینگ بینگ‘ شامل ہے۔ان کی فلم ’بینگ بینگ‘ بھی ہولی وڈ کی کامیاب فلم ’نائٹ اینڈ ڈے‘ کی نقل پر بنائی گئی تھی جس میں ہولی وڈ اداکار ٹام کروز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ہریتھک روشن اس وقت اپنی فلم موہن جو داڑو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :