شہنشاہ جذبات لیجنڈ اداکار محمد علی کی 10ویں برسی پرسوں منائی جائے گی
جمعرات 17 مارچ 2016 13:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) شہنشاہ جذبات کہلانے والے پاکستان سلور سکرین کے لیجنڈ اور نامور اداکار محمد علی کی 10ویں برسی ( ہفتہ ) 19مارچ کو منائی جائے گی ۔ محمد علی 10نومبر 1938 ء کو ہندوستان کے شہر رامپور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ محمد علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا اور 1962 ء میں ان کی پہلی فلم ”چراغ جلتارہا“ ریلیز کی گئی جبکہ محمد علی کی اور مقبول فلم ”شرارت“ ء 1964 میں ریلیز ہوئی۔
محمد علی کی مشہور فلموں میں جاگ اٹھا انسان ، اموش رہو، ٹیپو سلطان ، جیسے جانتے نہیں، آگ ، گھرانہ ، میرا گھر میری جنت ، بہاریں پھر بھی آئیں گی ، محبت ، تم ملے پیار ملا اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔محمد علی نے اپنی زندگی میں 300سے زائد فلموں میں اداکاری کی جن میں پنجابی فلمیں بھی شامل تھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ماضی کی نامور فلمی اداکاراں زیبا اور شمیم آرا ء سمیت کئی دیگر اداکاراں کے ساتھ بھی کام کیا۔
محمد علی کا شمار ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی کریکٹر رول اور منفی رول بھی بڑی کامیابی سے پرفارم کئے۔ان کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا اور ان کی کارکردگی کی بنا پر 1984 ء میں ان کو ”پرائڈ آف پرفارمنس“ ایوارڈ سے نوازاگیا۔فلمی صنعت کے حوالے سے محمد علی کی خدمات کے پیش نظر ان کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا اور وہ فلمی صنعت کے واحد اداکار ہیں جن کو تمغہ امتیاز دیا گیا ہے۔محمد علی ہارٹ اٹیک کے باعث 19مارچ 2006 ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.