یوم پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 13:10

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) محکمہ اوقاف نے 23 مارچ بروزبدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتا یا کہ بدھ کی صبح صوبہ بھر کی تمام مساجد میں نماز فجر کے وقت وطن عزیز کی سلامتی ، ملکی استحکام ، عوامی خوشحالی، قومی فلاح ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، انتہا پسندی ، دہشت گردی ، تخر یب کاری کے خاتمہ ، اخوت و یگانگت ، اتحاد و یکجہتی ، بھائی چارے کی فضاء کے قیام، اتحاد بین المسلمین،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ ، غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی ، افراتفری سے نجات ، سربلندی اسلام، آئین و قانون کی بالا دستی ، صوبائیت ، لسانیت ، فروعی اختلافات کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

اس موقع پر تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جد و جہد میں جانوں کا نذر انہ پیش کرنے والے شہداء کیلئے بلندی درجات اور غازیوں کیلئے طویل العمری کی دعا بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :