بچوں کے ڈراموں کا عالمی دن اتوارکو منایاجائیگا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:11

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )پاکستان سمیت دنیابھر میں "بچوں کے ڈراموں کا عالمی دن " 20مارچ بروز اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز اور ضلعی صدر مقامات پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد بچوں کے ڈراموں کا فرغ اور انہیں بامقصد تفریح فراہم کرنے سمیت ان کی رہنمائی کا فریضہ سر انجا م دینا ہے۔ اس موقع پر اہم تعلیمی اداروں کی جانب سے بچوں کے سکولز اور پبلک مقامات پر بچوں کے ڈرامے ، ٹیبلوز اور دیگر پروگرامات بھی پیش کئے جائیں گے۔