افسران کسان تنظیموں کو آبیانہ کی ہر ممکن وصولی میں معاونت فراہم کریں ۔پیڈا
جمعرات 17 مارچ 2016 13:12
فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )پیڈا نے کسان تنظیموں کو آبیانہ کی وصولی تیز اور 30جون تک مقررہ 100فیصد ہدف کاحصول یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ سرکاری احکامات و حکومتی ہدایات کی روشنی میں ریکوری کے اہداف مکمل کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔
(جاری ہے)
پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پیڈا کے افسران اپنے زیر انتظام علاقوں میں قائم کسان تنظیموں کو آبیانہ کی ہر ممکن وصولی میں درکار ضروری معاونت فراہم کریں تا کہ نہری انتظام و انصرام چلانے کیلئے ضروری فنڈز دستیاب ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے جاری ”آن دی جاب ٹریننگ پروگرام“ میں کسانوں کی بھر پور شمولیت یقینی بنائی جائے تا کہ یہ تنظیمیں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کر کے اپنے فرائض زیادہ بہتر انداز میں ادا کر سکیں ۔انہوں نے افسران کو ہدائت کی کہ آبپاشگان سے وصول ہونے والی آبیانہ کی رقم فوری طور پر سرکاری خزانے میں جمع کروانے کیلئے بھی کسان تنظیموں کو ترغیب دی جائے ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.