دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:12

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا ہے جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران 2170ڈرائیورز کو 13لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاگیاہے نیز تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ٹریفک وارڈنزان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد اور گرد ونواح میں دوران ڈرائیونگ موبائل فونز کے استعمال کے باعث حادثات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی 3050ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جنہیں 7لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :