کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 مارچ 2016 13:13

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے ، پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کے انتخاب اور کاشت کے فوراًبعد پہلی آبپاشی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار کریلے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس کی تیزابی خاصیت 7یااس سے کم ہو ۔

(جاری ہے)

فصل کی کاشت سے قبل 10 سے12ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموار کرکے راؤنی کردیں جبکہ وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھراکرلیناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کااچھی روئیدگی والا ساڑھے تین سے پونے چار کلو گرام بیج فی ایکڑ پھپھوند کش دوائی میں بحساب دو سے تین کلو گرام لگاکر کاشت کرنا چاہے ۔

متعلقہ عنوان :