معظم علی کو قاتل کیوں کہا؟ ملزم کی اہلیہ نے مصطفی کمال کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

میڈیا کے ذریعے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ‘اہلیہ معظم علی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار معظم علی کی اہلیہ نے مصطفی کمال کو قانونی نوٹس بھجوا یا ہے۔نوٹس میں معظم علی کو قاتل کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،معافی نہ مانگنے پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی بھی دی گئی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے منحرف رہنما مصطفی کمال کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار معظم علی کی اہلیہ سعدیہ بانونے اپنے وکیل جوہر عابد ایڈووکیٹ کے توسط سے قانونی نوٹس بھجوا یا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہاگیاکہ آپ نے 3 مارچ کو اپنی پریس کانفرنس میں معظم کو قاتل کہا حالانکہ کیس زیر سماعت ہے اور عدالت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔انہوں نے کہاکہ میرے شوہر کو بلاجواز مقدمے میں گھیسٹا گیا جبکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے،قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے معظم علی اور اس کے خاندان کی ساکھ کو دھچکا پہنچا ہے، اس لئے وہ میڈیا کے ذریعے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 مارچ کو مصطفی کمال کی جانب کی جانے والی پریس کانفرنس میں صولت مرزا اور اجمل پہاڑی کے علاوہ عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان کا بھی حوالہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :