پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اپنے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کی نئے ماڈل کے تحت تربیت کا فیصلہ
جمعرات 17 مارچ 2016 13:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کی نئے ماڈل کے تحت تربیت کا فیصلہ کیا ہے، اس تربیتی پروگرام کا مقصدٹیچنگ سٹاف کی تدریسی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے کوالٹی ایجوکیشن کا حصول ہے، اس حوالے سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ماسٹر ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ اساتذہ کو بہترین تربیت دلائی جاسکے۔
اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں اطلاع دی گئی ہے کہ پارٹنرسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے لیے سکول لیڈرشپ پروگرام اور ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کر وائے جا رہے ہیں۔ ہر ماڈل دو درجوں پر مشتمل ہو گا۔(جاری ہے)
سکول لیڈرشپ پروگرام برائے ہیڈ ٹیچرز کا ہر لیول چار دن ہوگا جبکہ ٹیچرڈویلپمنٹ پروگرام کا ہر لیول پانچ دن پر مشتمل ہوگا۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ٹریننگ کا آغاز جولائی 2016سے کیا جارہا ہے ۔بیشتر ٹریننگ گرمیوں کی چھٹیوں میں منعقد کروائی جائیں گی۔پیف کے تجربہ کار اور ماہر افراد ٹریننگ کر وائیں گے اور شرکاء کو مناسب اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔ٹریننگ کے انعقاد کے لیے پیف کے قریبی سکول کو منتخب کیا جائے گااور کلسٹر میں شامل سکولزاس منتخب شدہ ٹریننگ وینیو میں شرکت کریں گے۔سرکلر کے مطابق ٹریننگ کے ہر لیول کے ایک سے تین ماہ کے عرصہ میں شرکاء کو منتخب شدہ ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ٹیسٹ دینا ہوگا۔ٹیسٹ سنٹرشرکاء کی تحصیل میں بنایا جائے گا۔جو اساتذہ اور ہیڈٹیچرز لیول ون کا ٹیسٹ پا س کریں گے، وہی لیول ٹو کے لیے اہل ہوں گے اور جو اساتذہ ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے مذکورہ ٹیسٹ پاس کریں گے، انہیں پانچ ہزار روپیہ اعزازیہ ایک مرتبہ دیا جائے گا۔اسی طرح اگر ٹیچرایک ہی پارٹنر سکول میں مسلسل ایک سال خدمات سر انجام دے گا تو پیف اسے سالانہ پانچ ہزار روپیہ اعزازیہ اداکرے گی، تا ہم یہ رقم سکول کے اکاؤنٹ سے نہیں کا ٹی جائے گی اور یہ عمل ہر سال دہرایا جائے گا۔مزید برآں سندیافتہ اساتذہ کی تعداد کے مطابق پارٹنر سکولوں کی درجہ بندی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.