سخاوت ناز ، سدرہ نور اور قیصر پیا کل سے فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ ” دل کرے چوں چاں “ میں پرفارم کریں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 13:23

سخاوت ناز ، سدرہ نور اور قیصر پیا کل سے فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ ” ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) کامیڈین اداکار سخاوت ناز ، سدرہ نور اور قیصر پیا کل ( جمعہ ) سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” دل کرے چوں چاں “ میں پرفارم کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈرامہ پروڈیوسر انعام الحق نے سخاوت ناز ، سدرہ نور اور قیصر پیا کو خصوصی طور پر اپنے ڈرامے کے لئے کاسٹ کیا ہے ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامے میں غفور کوڈو ، شبیر آکاش ، نسیم عباس اور پائل خان سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں ۔ ڈرامے کے ہدایتکار ایم صفدر اور پروڈیوسر انعام الحق ہیں ۔