اداکارہ ماہ نور سینئر ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم کی عیادت کیلئے انکے گھر پہنچ گئیں

جمعرات 17 مارچ 2016 13:24

اداکارہ ماہ نور سینئر ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم کی عیادت کیلئے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) اداکارہ ماہ نور سینئر ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئیں ۔ ذرائع کے مطابق نامور ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم ٹانگوں میں شدید رتکلیف کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایت پر گھر پر آرام کر رہی ہیں ۔ گزشتہ روز اداکارہ ماہ نور اپنی والدہ کے ہمراہ اسٹیج ڈرامہ سے فارغ ہو کر ان کی رہائشگاہ پر عیادت کرنے کی غرض سے پہنچیں ۔

(جاری ہے)

ماہ نور نے ناہید خانم کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔ بعد ازاں ماہ نور سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈم ناہید خانم میری والدہ کی طرح ہیں اور فن کی دنیا میں وہ میری استاد بھی ہیں ، میں دل و جان سے ان سے محبت کرنے کے ساتھ ان کی عزت بھی کرتی ہوں اور جب مجھے ان کے علیل ہونے کی خبر ہوئی میں ڈرامے سے فارغ ہونے کے بعد ان کی عیادت کرنے آئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ سے متحرک ہو کر کام کریں ۔