یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 13:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان فرانز میلیبن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانز میلیبن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔ فرانز میلیبن کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب علاقہ کے استحکام کے لیے ایک بہترین کوشش ہے۔