نیو یارک کے معروف علاقے مین ہیٹن کو گردنواح کے علاقوں سے ملانے کیلئے فیری سروس کو بڑے پیمانے پر توسیع دینے کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 13:29

نیو یارک ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) نیو یارک کے معروف علاقے مین ہیٹن کو گردنواح کے علاقوں سے ملانے کیلئے آئندہ سال سے فیری سروس کو بڑے پیمانے پر توسیع دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیو یارک میئر آفس کے مطابق آئندہ سال کے وسط سے فیری سروس کو سب سے بڑی توسیع دینے کا کام شرو ع کیا جائیگا جو 2018ء میں مکمل طور پر آپر یشنل ہو جائیگی ۔ فیری سروس مین ہیٹن سے کوئینز لینڈ ،سٹیٹن آئی لینڈ ، برونکس اور بروکلین کیلئے 6 روٹس پر سالانہ 4.6ملین چکر لگائے گی اورمین ہیٹن کو راک اوے سے بھی جوڑدے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیری سروس کی توسیع سے 21 جیٹز سے رابطے میں آ جائیں گی۔