سلواکیہ کے وزیر اعظم نے اتحادی حکومت قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
جمعرات 17 مارچ 2016 13:29
براتسلاوا۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیسکو نے قبل از وقت انتخابات کے خطرے کو ٹالنے کیلئے حکومت سازی کیلئے دائیں بازو اور سنٹر سٹ پارٹیوں کے ساتھ اتحادی حکومت قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔
(جاری ہے)
سلواکیہ کی 150رکنی پارلیمنٹ میں اتحادی حکومت کے قیام کے معاہدے کے بعد رابرٹ فیسکو کی جماعت سمر سوشل ڈیمو کریسی کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت یورو سپٹک سلواک نیشنل پارٹی سمیت لبرل اور موسٹ ہیڈ پارٹی کے اتحاد کے ساتھ 81نشستیں بن گئی ہیں۔
رابرٹ فیسکو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو توثیق کیلئے صدر کو پیش کر ینگے۔ رابرٹ فیسکو تیسری مدت کیلئے سلواکیہ کے وزیر اعظم بنیں ہیں۔ رواں سال یکم جولائی سے یورپی یونین کی 6ماہ کی مدت کی صدارت سلواکیہ کے حصے میں آنے والی ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شمالی کوریا کے عوام اپنے ڈکٹیٹربادشاہ کوابوجان کہنے لگے، گانا تیار
-
بھارت میں الیکشن کے دوران مودی کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی عالمی سطح پرمسترد ہو گیا
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیاہے ، اقوام متحدہ
-
شمالی کوریا کا کروزمیزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.