سٹیویا کی نرسری مارچ کے آخر تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت
جمعرات 17 مارچ 2016 13:32
فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )بہاریہ کاشت کیلئے کاشتکاروں کو دسمبر و جنوری میں کاشتہ سٹیویا کی نرسری مارچ کے آخر تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب ایگریکلچر ل ریسرچ بورڈ کے تعاون سے شعبہ پلانٹ فزیالوجی ایوب ریسرچ میں سٹیویا پرتحقیق کا آغاز کردیا گیاہے جس کے 100گرام خشک پتوں کاتجزیہ کرنے پرانکشاف ہواکہ اس میں 7گرام نمی ، 10گرام پروٹین ، 52گرام نشاستہ ، 14.98ملی گرام وٹامن سی ،58.18ملی گرام فولک ایسڈ ، 464.4 ملی گرام کیلشیم ، 11.4ملی گرام فاسفورس ، 53.3 ملی گرام آئرن ، 190.6ملی گرام سوڈیم ، 180.4ملی گرام پوٹاشیم موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سٹیویاکی کاشت سے فی ایکڑ 60سے 70من خشک پتے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ربیع کاشت کیلئے کاشتکار مئی اور جون کے مہینوں میں سٹیویاکی نرسری لگاکراسے اگست و ستمبر میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں نیز نرسری بیج و قلم اور ٹشو کلچر سے بھی تیار کی جاسکتی ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.