ہندوستانی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی ریاست ہریانہ میں سر عام قتل

جمعرات 17 مارچ 2016 13:34

ہندوستانی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی ریاست ہریانہ میں سر عام قتل

ہریانہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء )ہندوستانی ریاست ہریانہ میں کبڈی کے قومی کھلاڑی کو راہ چلتے سرعام گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع روہتک کے ایک گاؤں ریتھال میں ہندوستانی کبڈی ٹیم کے 24سالہ کھلاڑی سکھ ویندر سنگھ کو شام 7بجے پریکٹس کے بعد واپس گھر آتے ہوئے انکے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نشانہ بنایا گیا ،واقعے کو قریب لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکوٹی پر آنے والے دو افراد میں سے ایک نے پہلے سکھ ویندر کے سینے میں 2گولیاں ماریں جس سے وہ زمین پر گر گئے اور پھر دونوں افراد نے سکوٹی سے اتر کر سکھ ویندر کے سر میں 2مزید گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سکھ ویندر کے اہل خانہ کے مطابق ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا اس لیے انہوں نے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے ۔

یا د رہے کہ تین ماہ قبل ضلع روہتک میں ہی کبڈی کے ایک کھلاڑی دیپک پہلوان کو سنسان روڈ پر قتل کیا گیا تھا ۔