کوہاٹ ‘پرائمری سکول ٹیچرز کے این ٹی ایس ٹیسٹ کے رزلٹ کی غیر حتمی لسٹ جاری

جمعرات 17 مارچ 2016 13:38

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )ایس ڈی او محکمہ تعلیم زنانہ کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائمری سکول ٹیچرز کے این ٹی ایس ٹیسٹ کیرزلٹ کی غیر حتمی لسٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی ہے اگر کسی امیدوار کو اعتراض ہو تو وہ 21 مارچ تک اپنی اپیل ایجوکیشن آفس میں جمع کرا دیں اور ایسی امیدوار جنہوں نے ابھی تک اپنی فائلیں جمع نہیں کروائیں وہ بھی دفتر ہذا میں بروقت اپنی فائل جمع کروا دیں۔