پاکستانی سفارتکاروں کومیچ دیکھنے کی اجازت سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں،معاملے کے جلدحل کیلیے پُرامید ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 13:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروںکومیچ دیکھنے کی اجازت سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں۔سفارتی اہلکاروں کومیچ دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر بھارت سے مایوسی کا اظہار کیا، امید ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کا میچ دیکھنے سے متعلق معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات آج نیپال میں ہو گی۔
سر تاج عزیز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سارک سر براہ کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیں گے۔ تاہم نیوکلئیر اجلا س میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے متعلق فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان گذشتہ تین دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے۔(جاری ہے)
افغانستان میں امن سے متعلق مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستا ن میں پاکستان مخالف جذبات پر کام ہو رہا ہے اور ہم اس سے باخبر ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہئیے۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہئیے، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان شام کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.