ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ر رکھی جائے ، ارکان پارلیمنٹ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کارلائیں‘وزیراعظم نواز شریف کی ار کان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ر رکھی جائے ، ارکان پارلیمنٹ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کارلائیں۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف، ڈاکٹر شزرہ منصب اور حافظ عبدالکریم شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام منصوبوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی بھی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے اور ارکان پارلیمنٹ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ارکان اسمبلی نے پاکستان کا ترقی پسند تشخص اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم کے کردار کی تعریف کی۔ ارکان قومی اسمبلی نے معیشت کو مستحکم بنانے میں وزیراعظم کی کاوشوں کی تعریف کی اور وزیراعظم کی قیادت میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔