یمن ، اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 65 افراد ہلاک ، 44زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 14:05

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 65 افراد ہلاک اور 44زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں اتحادی افواج نے فضائی حملے کیے ہیں جن میں 65 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعاء سے شمال مغرب کی جانب واقع صوبے حاجہ کی ایک مارکیٹ پر ہونے والی بمباری میں 44 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ یمنی صدر منصور ھادی کی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے یہ فضائی بمباری سعودی قیادت میں سرگرم فوجی اتحاد نے کی ہے۔ادھر یمن میں حوثی باغیوں کے حامی ایک قبائلی سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کی فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 41 افراد میں سے 33 باغی تھے۔ باغیوں کے زیر قبضہ یمنی صوبے حجہ میں کی گئی اس فضائی کارروائی میں ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہلاک شدگان شہری تھے۔ اس حملے میں44 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مارچ 2015 میں شروع ہونے والے اس تنازعے میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :