بیلجیم ‘گزشتہ روز مارے گئے حملہ آور کی شناخت ہو گئی، سیکورٹی ہائی الرٹ ، مشتبہ افراد کی تلاش میں چھاپوں کاسلسلہ جاری
جمعرات 17 مارچ 2016 14:05
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) بیلجیم میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی جبکہ ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کی تلاش میں چھاپے مارنے کاسلسلہ جاری ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یلجیم میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد بلقائد کا تعلق الجزائر سے تھا جبکہ وہ غیر قانونی طور پر بیلجیم میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے اس کے اپارٹمنٹ سے داعش کا ایک جھنڈا بھی برآمد کر لیا ہے۔ گزشتہ روز جب پولیس نے اس کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تھا تو بلقائد اور اس کے دیگر دو ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔ جوابی کارروائی میں یہ حملہ آور مارا گیا تھا جبکہ دیگر دو فرار ہو گئے تھے۔(جاری ہے)
یہ چھاپہ پیرس حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں مارا گیا تھا۔ادھر بیلجیم کے شہر برسلز میں دوسرے روز بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پولیس پیرس حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کی تلاش میں چھاپے مارنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
گزشتہ روز بیلجیم کے ایک نواحی علاقے میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین اس وقت فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا تھا، جب پولیس نے برسلز کے ایک نواحی علاقے میں چھاپہ مارا تھا۔ اس کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق کم ازکم دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.