برطانیہ نے 15 افراد کی حوالگی کیلئے بھارت کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 17 مارچ 2016 14:18

برطانیہ نے 15 افراد کی حوالگی کیلئے بھارت کی درخواست مسترد کر دی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) برطانیہ نے 15 افراد کی حوالگی کیلئے بھارت کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ بات بھارتی لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے 15 مفر و ر افراد کی حوالگی کیلئے بھارت کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی ‘ا نہوں نے بتایا کہ بھارت کو مطلوب 15 افراد کی فہرست حکومت برطانیہ کو پیش کر د ی گئی ہے اور ان کو واپس لانے کیلئے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی میں 15 فروری کو بھارت، برطانیہ وزرا تی اجلاس منعقد ہوا جس میں مطلوبہ افراد کی حوالگی کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ برطانیہ کے وزیر نے یہ وضاحت کی ہے کہ یہ معاملہ برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور کیس کی جداگانہ نوعیت کی بنا پر حکومت ممکنہ تعاون نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :