پوپ فرانسیس کا ساری زندگی انسانیت کی خدمت کرنے والی نن مدر ٹریسا کو 4 ستمبر2016کو سینٹ بنانے کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 14:22

ویٹی کن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کرنے والی نن مدر ٹریسا کو 4 ستمبر2016کو سینٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق4 ستمبر کو مدر ٹریسا کی انیسویں برسی ہے ۔اس لیے اس مناسبت سے انھیں اسی تاریخ کو سینٹ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بھارت کے شہر کولکتہ میں اپنی تمام زندگی غریبوں کے علاج معالجے کے لیے وقف کیے رکھی تھی۔

ان کا انتقال 5 ستمبر 1997ء کو 87 سال کی عمر میں ہوا تھا۔رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا سینٹ جال پال دوم مدر ٹریسا کے زبردست مداح تھے اور انھوں نے ان کی موت کے ایک سال کے بعد ہی انھیں سینٹ کے درجے پر فائز کرنے کے لیے مہم شروع کردی تھی۔مدر ٹریسا بلقانی ریاست مقدونیہ کے شہرا سکوپیے میں 26 اگست 1910ء کو پیدا ہوئی تھیں۔