لاہور پریس کلب اورفریڈم نیٹ ورک کے درمیان صحافیوں کی ٹریننگ ورکشاپس منعقد کرانے پر اتفاق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 مارچ 2016 14:24

لاہور پریس کلب اورفریڈم نیٹ ورک کے درمیان صحافیوں کی ٹریننگ ورکشاپس ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) لاہور پریس کلب اورفریڈم نیٹ ورک کے درمیان صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لئے ٹریننگ ورکشاپس منعقد کرانے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس ضمن میں انٹرنیشنل میڈیاسپورٹ کے پروگرام منیجرمارٹن ار سٹورنج اور اوپن سوسائٹی فاﺅنڈیشنزکے پروگرام آفیسر ایڈورڈ پٹ مین نے فریڈم نیٹ ورک کے ڈائریکٹراقبال خٹک کے ہمراہ لاہور پریس کلب کا دو رہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں ، سیکرٹری شاداب ریاض، خزانچی ظہیر احمدبابر،ممبر گورننگ باڈی اظہر مقبول،اسماعیل جکھڑ، شیرافضل بٹ، سینئرصحافی راجہ ریاض احمد،بابرڈوگر اور گوہربٹ نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں صحافیوں کومختلف گروپس کی جانب سے لاحق خطرات اور حکومت کی جانب سے صحافیوں کو تحفظ نہ دیئے جانے پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔اس موقع پر صحافیوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے فریڈم نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہاگیا اور طے پایاکہ لاہور پریس کلب کے ممبران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے جلدوکشاپس منعقد کی جائیں گی۔ صدر محمد شہبازمیاں نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پر پھول بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :