خیبر ایجنسی اور چلاس میں فورسز سے جھڑپ: 8 دہشت گرد ہلاک،2اہلکار شہید
جمعرات 17 مارچ 2016 14:27
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) خیبر ایجنسی اور چلاس میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں وادی تریل کے گاوٴں گیال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران 2 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد شاہراہ قراقرم پر ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے، کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب خیبر ایجنسی کے درہ درمو دراب میں دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی، چوکی پر تعینات جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا، جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں ہیں جنہیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.