مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، صدر سپریم کورٹ بار

جمعرات 17 مارچ 2016 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس کو خوش آمدید کہتے ہیں سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں صدر بار کا کہنا تھا کہ کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا یا نکالنا وفاقی حکومت کا ہی کام ہے اور سپریم کورٹ نے فیصلہ دے کر آئین و قانون کے تقاضوں کو پورا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بطور سپریم بار صدر سپریم کورٹ کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں اور یقیناً یہ فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے ۔

متعلقہ عنوان :