سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بد سلوکی کیس:
سابق کمشنر اسلام آباد خالد پرویز ، سابق ڈپٹی کمشنر چودھری محمد علی سمیت 11 افسران کی غیر مشروط معافی نامہ مسترد
جمعرات 17 مارچ 2016 14:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بدسلوکی کیس کے تحت چلنے والی توہین عدالت کی کارروائی میں سابق کمشنر اسلام آباد خالد پرویز ، سابق ڈپٹی کمشنر چودھری محمد علی سمیت 11 افسران کی غیر مشروط معافی نامے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین رکنی بنچ پہلے ہی معافی کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لا چکا ہے اب دلائل میرٹ پر سن کر فیصلہ کر دیں گے ۔
وکلاء اگلی سماعت پر میرٹ پر دلائل کی تیاری کر کے آئیں اور دلائل دیں ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لئے طلب کیا ہے جبکہ پانچ رکنی لارجر بنچ کے سربراہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون تو عام آدمی کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دیتا وہ تو چیف جسٹس تھے ،یہ مقدمہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی اکیلی ذات کا نہیں ادارے کی عزت اور وقار کا ہے انفرادی معاملات سے ادارے تباہ ہوتے ہیں افسران خود کو قانون سے زیادہ شاہ کا وفادار سمجھتے ہیں اب معافی کی بات نہیں ہو سکتی آپ میرٹ پر دلائل دیں سن کر فیصلہ کر دیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.