ایف بی آ ر کا افسران اور عملے کی بہتر سہولیا ت کی فرا ہمی کیلئے نئے ترقیا تی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 مارچ 2016 14:40

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) ایف بی آ ر نے اپنے افسران اور عملے کو بہتر سہولیا ت کی فرا ہمی کے لیے نئے ترقیا تی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان منصو بو ں کے تحت فیلڈ فا رمیشنز میں نئی عما رتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ایف بی آ ر ذرا ئع کے مطابق ایف بی آ ر فیلڈ فا رمیشنز کی کئی عما رتیں کئی سا ل قبل تعمیر کی گئی تھیں وقت گزرنے کے سا تھ ا یف بی آ ر کا پھیلا و بڑھاتو ان بلڈنگو ں میں کئی شعبو ں کو ایک ہی وقت میں منتقل کردیا گیا جس سے افسران ور عملے کے افر اد کے پا س بیٹھنے کی منا سب جگہ بھی دستیا ب نہیں ہے۔

سب سے پہلے ریجنل ٹیکس آ فس ا سلام آباد کی بلڈنگ تعمیر کی جا ئیگی کیو نکہ آ ر ٹی او اسلام آ باد کا موجو دہ دفتر لا رج ٹیکس پیئریو نٹ اسلا م آ باد کی عما رت میں قا ئم کیا گیا تھا اور اب جگہ کی تنگی کی و جہ سے افسران اور عملے کے افراد کو دفتری ا مور میں نمٹا نے میں مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے پہلے آ ر ٹی او سلام آ باد کی عما رت تعمیر ہو گی اورآ رٹی او کی مو جو دہ جگہ لا رج ٹیکس پیئر یونٹ کے حوا لے کر دی جا ئیگی اس کے سا تھ سا تھ ان فیلڈ فارمیشنز کے با قی دفا تر کے لیے عما رتیں تعمیر کی جائینگی جہا ں جگہ کی کمی کا سا منا ہے یا ان کی بلڈنگز کے مو جودہ ڈھا نچے میں تو سیع کی جا ئے گی۔