چاول کی بر آمد کنندگان کا19رکنی اعلیٰ سطحی وفد چین کے لئے روانہ
جمعرات 17 مارچ 2016 14:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ کی سر براہی میں 19رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا اعلیٰ سطحی وفد چین کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔
(جاری ہے)
رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ نے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے بر آمدکنند گان کا اعلیٰ سطحی وفد 25مارچ، 2016تک پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافے کیلئے چین کے تین شہروں بیجنگ ، شینزن، گونگزو کا دورہ کرے گا اور چین کے اعلیٰ حکومتی ادارے COFCO کے علاوہ چاول کے بڑے تاجروں سے ملاقات کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین بر آمدکنندگان اور بڑ ے گروپ شامل ہیں اور ٹریڈ ڈیویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے اعلیٰ سطحی وفد چین کا دورہ کر رہا ہے ۔ وفد کے اراکین بی ٹو بی میٹینگ کے علاوہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین اور عہدیداران سے بھی ملاقات کرے گا جس سے امید ہے کہ چین میں پاکستانی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.