شاہد آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں: ہربجھن سنگھ

جمعرات 17 مارچ 2016 14:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) ہربجھن سنگھ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر دیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہد آفریدی کی اس اننگ پر بھارتی اسپنر ہربجھن سنگھ کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ہربجھن نے شاہد آفریدی کی اس اننگ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ شاہد آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :